تیز رفتاری سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کو سنگین دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک کے قریب پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو روک کر اس کی گاڑی کا چالان کیا۔ تو شہری کی جانب سے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی گئی اور دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔