موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر نیوالے 25 سے زائد افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں کارر وائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 25 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کاروائیاں کرتے ہوئے 25 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کار روائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔