گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے آ گ ، 3افراد جھلس گئے

گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے آ گ ، 3افراد جھلس گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر تین افراد جھلس گئے ۔

تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 592 گ ب کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ جس سے آگ کے بلند ہوتے ہوئے شعلوں نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے گھر میں موجود 20 سالہ محمد بوٹا ولد نو بہار، 31 سالہ تنویر ولد بوٹا اور 32 سالہ کاشف ولد غلام محمد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جبکہ آگ لگنے سے گھر کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم ریسکیو 1122 ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں