نوجوان ملک کی اصل طاقت ، ترقی ہو رہی ہے :قیصر احمد شیخ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یومِ آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ نے ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آئے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لٹر مفت پٹرول کا تحفہ دیا۔
ڈیرہ قیصر احمد شیخ پر ہونے والی تقریب میں نوجوان سبز ہلالی پرچم لہراتے شریک ہوئے ، جہاں وفاقی وزیر نے اپنے ہاتھ سے پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔شرکانے اسے عوام اور قیادت کے درمیان محبت و یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ مثالی نظم و ضبط کے ساتھ فضا ‘‘پاکستان زندہ باد’’ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ میڈیا سے گفتگو میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نوجوان ملک کی اصل طاقت ہیں اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے ، سٹاک ایکسچینج 40 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کے قریب پہنچ چکی ہے ۔