مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کی جدہ میں یوم آزادی پر تقریب

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب  کی جدہ میں یوم آزادی پر تقریب

فیصل آباد (پ ر)اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب نے بھی جدہ میں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

جس میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب اور ذیلی ونگز کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں،پاک سعودی بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیا سفر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چودھری کاشف نواز رندھاوا تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والا دنیا کا پہلا ملک ہے جو قیامت کی صبح تک قائم رہے گا ۔مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک میں نوجوانوں کا کلیدی کردار تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں