یونین کونسل نمبر 58میں شجرکاری اور پرچم کشائی کی تقریب
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جشنِ آزادی معرکۂ حق کی تقریبات کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر 58 میں شجرکاری اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ تھیں۔
مقامی کمیونٹی کے افراد، طلبہ، سماجی رہنما اور بلدیاتی نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ نادیہ فاطمہ نے قومی پرچم لہرا کر ملک کے لیے محبت اور یکجہتی کے عزم کو تازہ کیا۔ بعد ازاں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے ۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ ہے بلکہ وطن کی خوبصورتی اور پائیدار ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے ۔