جڑانوالہ:حکومت مساجد کو گرانے کا عمل بند کرے : امن کمیٹی

جڑانوالہ:حکومت مساجد کو گرانے کا عمل بند کرے : امن کمیٹی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) مرکزی انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن جڑانوالہ نے ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے پاک فوج اور سلامتی کے اداروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

 امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن کے صدر حاجی امجد عطاری، جنرل سیکرٹری میاں وقاص خالد، حاجی عبدالرزاق، حاجی نصراللہ، شیخ اکبر گوشی، حاجی رضوان، میاں محمود احمد، ملک وہاب رزاق اور میاں بلال خالد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مساجد و مدارس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، حکمران بدامنی پھیلانے سے گریز کریں۔رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں تاجروں اور علمائے کرام نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امن و سلامتی کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھی ہے ۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مساجد کو گرانے کا عمل فوری روکا جائے اور اسلام آباد میں مدنی مسجد دوبارہ تعمیر کی جائے تاکہ ملک میں امن و ہم آہنگی کو فروغ ملے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سلامتی کے اداروں نے دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں