فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 75 ویں سالگرہ اور جشن آزادی کی تقریب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )ایف یو جے کے زیراہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 75 ویں سالگرہ اور جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
جس کے مہمان خصوصی مرکزی سینئر نائب صدر رانا حبیب الرحمٰن تھے جبکہ ممبر ایف ای سی معراج ملک، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ساجد خاں، جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید، نائب صدر عبدا لصبور، جوائنٹ سیکرٹری رانا عبدالباسط راجپوت، فنانس سیکرٹری قمر بوٹا، انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان، ایگزیکٹو ممبران محمود احمد، اخترعباس اختر، حمزہ شیخ، عمران وڑائچ، شکیل احمد، ڈاکٹر رمضان، عدیل مان، رانا راشدالعارفین سمیت نئے درجنوں ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے جشن آزادی اور پی ایف یو جے کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی۔