ضعیف العمر شخص کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضعیف العمر شخص کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے دانش نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلے ۔ جنہیں مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ہے ۔