درختوں کی بقا اور حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے :ڈاکٹر شہباز
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں شجرکاری کو ایک تحریک کی صورت میں فروغ دیا جا رہا ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈاکٹر شہباز نے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد اویس عابد اور دیگر عملہ کے ہمراہ زراعت کمپلیکس کے احاطے میں پودا لگایا۔اس موقع پر ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن ہیں اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ ہیں، لہٰذا ہر شہری کو اپنے حصے کا درخت لگاکر اس کی نگہداشت کا فریضہ ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی تحریک کے تحت سرکاری دفاتر میں دستیاب جگہوں پر پودے لگائے جا رہے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں میں شجرکاری کے فروغ اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگائے گئے درختوں کی بقا اور حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور شہریوں کو بھی اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے ۔