چنیوٹ: کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد جاری
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے ۔
ضلع چنیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلے کا ہدف 20,337 کسان کارڈز ہے ، جن کی تقسیم کے لیے 3 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔محکمہ زراعت توسیع کو اب تک 10,606 کسان کارڈ موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے 8,764 کسان کارڈز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ عوام دوست حکومت کے اس کسان دوست اقدام سے نہ صرف کسان خوشحال ہو رہے ہیں بلکہ پنجاب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔