تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن کا ڈیرہ کاہلوں ہاوس پر مشاعرہ

تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن کا ڈیرہ کاہلوں ہاوس پر مشاعرہ

ماموں کانجن نمائندہ دنیا) تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ایک باوقار جشن آزادی مشاعرہ کا اہتمام ڈیرہ کاہلوں ہاوس میں کیا گیا۔

 ماموں کانجن تحصیل بناؤ تحریک کے چیر مین چودھری رضوان کاہلوں ،صدر چودھری عثما ن کاہلوں کے زیرِ اہتمام ڈیرہ کاہلوں ہاوس جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے معروف شعرا نے اپنی شرکت سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ وطن سے محبت، اتحاد اور قربانی کے جذبات سے لبریز شاعری نے حاضرین کے دل جیت لیے ۔تقریب کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ حجرہ صابری سید عدیل حیدر شاہ صابری نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی خواجہ جمشید امام اور مہمانانِ اعزاز میں عہدِ حاضر کے منفرد لب و لہجے کے شاعر اکرام عارفی شامل تھے ۔مشاعرے میں شریک شعرا میں ریاض احمد احسان، طاہر محمود طاہر, ندیم اکمل شاذ، عبد الستار قیصر، سید عرشمان، حکیم عبد المختار قادری، منظور حسین جوگی، اللہ یار زخمی، رضوان علی قیس، محمد علی دل شامل تھے ۔ مہمانِ خاص میں اسد خان، خادم حسین فاروقی شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں