حوالات کی ویڈیو بنانے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیرقانونی طور پر حوالات کی ویڈیو بنانے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز تھانہ گلبرگ کے حوالات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سلاخوں کے پیچھے کھڑے ملز موں کو دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے ٹک ٹاک پر سامنے آنے والے ویڈیو کے بعد کارروائی کرتے ہوئے یاماہا کے رہائشی ملز م انعام الحق اور عباس وحید کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔