ڈی جی آصف چودھری کا ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس انتظامی امور اور ان ڈور کھیلوں کے اعتبار سے ترقی کی جانب گامزن ہے ، جس میں وسعت کے لیے متعدد منصوبے زیرِ غور ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے عمدہ نظم و نسق پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، منیجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال اور دیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے جمنیزیم، سوئمنگ پولز، باسکٹ بال اور لان ٹینس سمیت ان ڈور گیمز کے دیگر کورٹس کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام تنصیبات کی دیکھ بھال اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ انہوں نے صفائی کے اعلیٰ معیار، منظم سیکیورٹی، لینڈ سکیپنگ اور تزئین و آرائش کے انتظامات کو ہر وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ ممبران کی سہولیات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ، اس سلسلے میں قائمہ ہدایات پر عملدرآمد میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام ہونا چاہیے تاکہ بھرپور رونقوں میں اضافہ کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مثبت رجحانات کو پروان چڑھایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments