الائیڈ ہسپتال: وارڈز میں کھٹملوں کی بھرمار، مریض پریشان، صفائی نہ ہونے پر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

 الائیڈ ہسپتال: وارڈز میں کھٹملوں کی بھرمار، مریض پریشان، صفائی نہ ہونے پر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

فیصل آباد(بلال احمد سے )الائیڈ ہسپتال کے وارڈز میں کھٹملوں کے ڈیرے ، مریضوں کو پریشانی ،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پرکیڑوں کی بھرمار سے بیماریاں اور انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

 میڈیکل وارڈز میں ناقص صفائی نے مریضوں اورلواحقین کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ انتظامیہ کی مسلسل غفلت اور عدم توجہ سے وارڈز میں کھٹملوں کی یلغار جاری ہے جبکہ عملے کی طرف سے شکایات کو نظر انداز کیاجارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وارڈز میں بروقت سپرے نہ کیے جانے اور ناقص صفائی پرکھٹملوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ مریض اور تیماردار راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں اور ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر نجی کلینکس کا رخ کرنے لگے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے علاج مزید مشکل ہوگیا ہے ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال علاج کیلئے آنا مجبوری ہے لیکن اس قدر گندگی اور کھٹملوں کی بھرمار نے صورتحال ناقابل برداشت بنا دی ہے ۔ ایک طرف بیماری کا درد ہے اور دوسری طرف کھٹملوں کی یلغار نے جیناحرام کر دیا ہے جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نا صرف مریضوں کی صحت مزید بگڑنے کا خدشہ ہے بلکہ ہسپتال سے آنے جانے والے افراد کے ذریعے یہ کیڑے گھروں اور دیگر مقامات تک منتقل ہوسکتے ہیں جو بڑے وبائی مسئلے کی شکل اختیار کرسکتا ہے ۔ مریضوں اور لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں خصوصی صفائی مہم شروع کرکے کیڑے مار سپرے کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...