مہر عثمان سیال اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جڑانوالہ کا چارج سنبھال لیا

مہر عثمان سیال اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل  گورنمنٹ جڑانوالہ کا چارج سنبھال لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل جڑانوالہ مہر عثمان سیال نے چارج سنبھال لیا۔

مہر عثمان سیال نے چارج لینے کے بعد مختلف یونین کونسلز کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور دفتری اوقات کار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق کے سرٹیفیکیٹس کے اجراء میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مزید کہا گیا کہ یونین کونسلز کے دفاتر کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے مراکز بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں