موٹر سائیکل کا چالان ،مشتعل شہری کی پو لیس سے مزاحمت

موٹر سائیکل کا چالان ،مشتعل شہری کی پو لیس سے مزاحمت

پولیس اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائی کی گئی ، ملزم دھمکیاں دینے لگا۔۔۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر مشتعل شہری نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس اہلکار کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے پر موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا گیا تو ملزم نے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں