ٹھیکریوالا:منی ٹرکوں میں تصادم، 4 افراد زخمی ہو گئے
سدھار بائی پاس پر پٹرول پمپ کے قریب دو منی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )رنگ روڈ اٹک موڑ کے قریب دو تیز رفتار منی ٹرکوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سدھار بائی پاس رنگ نزد اٹک پٹرول پمپ کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو منی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ۔ زخمیوں میں 25 سالہ فیصل ولد رمضان سکنہ میانچنوں، 22 سالہ شاہزیب ولد اسلم سکنہ 349 ای بی عارفوالا، 35 سالہ مہنگا ولد بوٹا سکنہ چک 14 پتوکی، اور 45 سالہ سعید ولد نعمت علی سکنہ چک 32 فیصل آباد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ دو شدید زخمیوں کو الائیڈ اسپتال ٹو فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔