انعامی رقم کا جھانسہ دے کر نوسربازوں نے شہری سے 10 ہزار روپے ہتھیالئے

 انعامی رقم کا جھانسہ دے  کر نوسربازوں نے شہری سے  10 ہزار روپے ہتھیالئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انعامی رقم کا جھانسہ دے کر نوسر بازوں نے سادہ لوح شہری کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ مٹھائی والا چوک میں محمد طیب کو دو نوسربازوں نے روکا اور لکی ڈرا میں انعام نکلنے کا جھانسہ دیا۔۔۔

ملزمان نے انعام کی وصولی کیلئے 10 ہزار روپے بطور ٹیکس وصول کئے اور ایک جعلی کوپن دیکر موقع سے رفوچکر ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں