سابق صدر انجمن تاجران محمد حسین تاج کی بیٹی انتقال کر گئیں
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)سابق صدر انجمن تاجران محمد حسین تاج کی بیٹی، شاہد تاج، کاشف تاج اور حسن تاج کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔۔۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ عثمانیہ پارک میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔