ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا سہولت بازار کا دورہ ،ضروری ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا سہولت بازار  کا دورہ ،ضروری ہدایات جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے صبح سویرے سہولت بازار فیصل آباد روڈ کا دورہ کیا۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی واثق عباس ہرل، انچارج سہولت بازار،انچارج پیرا فورس، انچارج ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و دیگر کے ہمراہ سہولت بازار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازار میں سکیورٹی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھیں ،پارکنگ کو بہتر بنائیں ،عوام الناس کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا اورصفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے اصلاح کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں