محکمہ لائیوسٹاک میں میڈیا سے متعلق سرگرمیوں بارے آن لائن اجلاس

محکمہ لائیوسٹاک میں  میڈیا سے متعلق سرگرمیوں  بارے آن لائن اجلاس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک ڈویژن فیصل آباد میں میڈیا سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے ایک آن لائن زوم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر ثمرین کوثر، متعلقہ اضلاع کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر ز،افسروں اور تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل میڈیا فوکل پرسنز نے آن لائن شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر ریاض احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ندیم بھٹی، ڈویژنل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ریحانہ اور ڈاکٹر احمد سلمان نے براہ راست شرکت کی۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے خطاب میں تصدیق شدہ و معیاری مواد کی بروقت فراہمی پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں