وفاقی محتسب فیصل آباد کی کل ایکسین آفس سمندری میں کھلی کچہری منعقد کی جائیگی

وفاقی محتسب فیصل آباد کی کل  ایکسین آفس سمندری میں کھلی کچہری منعقد کی جائیگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی محتسب فیصل آباد کی جانب سے کھلی کچہری کل 15 دسمبر 2025 کو ایکسین آفس سمندری میں منعقد کی جائے گی۔

یہ کھلی کچہری وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کے تحت منعقد ہو رہی ہے، جس کی سربراہی انویسٹی گیشن آفیسر کامران مقصود کریں گے ۔کھلی کچہری میں عوام کسی بھی وفاقی ادارے کے خلاف اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں، جن میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO)، ای او بی آئی، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، ایف آئی اے ، نادرا اور دیگر وفاقی محکمے شامل ہیں۔وفاقی محتسب کا مقصد عوام کو سستا، تیز اور مؤثر انصاف فراہم کرنا ہے اور موصول ہونے والی شکایات کو 60 دن کے اندر حل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں