شہر کی6 بڑی شاہراؤں پر یوٹرنز،سپیڈ بریکر، ٹریفک سائن بورڈز نصب کرانے کی منظوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راجہ جہانگیر انور نے شہریوں کی سہولت کیلئے شہر کی6 بڑی شاہراؤں پریوٹرنز،سپیڈ بریکر، نو پارکنگ ایریا کے ٹریفک سائن بورڈز نصب کرانے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے کینال روڈ،جڑانوالہ روڈ،ستیانہ روڈ،سمندری روڈ،جھنگ روڈ اور سرگودھا روڈ پر61 لاکھ روپے کی لاگت سے سائن بورڈز نصب کرانے کے لئے ورک ایوارڈ کردیا گیا ہے۔