ڈینگی سے بچاؤ : اسسٹنٹ کمشنر پیر محل کی زیر صدارت اجلاس

 ڈینگی سے بچاؤ : اسسٹنٹ کمشنر پیر محل کی زیر صدارت اجلاس

کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی : وقاص ظفر، ہسپتال کا بھی دورہ

پیر محل (نمائندہ دنیا )ا سسٹنٹ کمشنر پیر محل وقاص ظفر کی زیر صدارت آفس میں ڈینگی سے بچا ؤکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل پیر محل کے مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے جاری سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے ، تمام علاقوں میں باقاعدگی سے سرویلنس، فوگنگ اور ان ڈور و آٹ ڈور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ،غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے زیرِ تعمیر سپورٹس کمپلیکس پیرمحل کا دورہ کیا اورتعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار، استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی اور منصوبے کے مجموعی معیار کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ افسروں اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔علاوہ ازیں وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی گئے اور وہاں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری نئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں