بلدیاتی سروسز : ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

 بلدیاتی سروسز : ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

تمام ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں:عمر عباس میلہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی زیر صدارت بلدیاتی سروسز اور بیوٹیفکیشن کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل، چاروں تحصیلوں کی میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز، ستھرا پنجاب پروگرام کے فوکل پرسنز اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کمالیہ اقبال بازار میں انڈر گراؤنڈ بجلی کے تاروں کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ صدر اور کمیٹی بازار میں اس کام پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

ضلع بھر میں پارکوں کی بحالی، پلے ایریاز، اوپن لائبریریز، روشنی کے انتظامات، جھولوں کی تنصیب، واکنگ ٹریکس کی بہتری، پودوں کی کٹنگ اور نئے پھولدار پودوں کی شجرکاری کے کام بھی جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبے مقررہ مدت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں،اس کے علاوہ مرکزی شاہراہوں، کالجز اور سرکاری عمارتوں پر آرٹ ورک کے لیے پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی اور آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا بھی حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں