جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے :مسعود نذیر
چناب نگر (نامہ نگار )ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سائلین کو بغیر کسی سفارش کے انصاف فراہم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل چناب نگر مسعود نذیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ، جبکہ عوام کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ڈی ایس پی مسعود نذیر نے کہا کہ صحافیوں کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔