بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
گوجرہ(نمائندہ دُنیا)فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ محلہ حیدر پارک کے ناصر نے میٹر میں سوارخ کرکے ڈسک کو روک رکھا تھا۔۔۔
جس پر چھاپہ مار کر میٹر اتار کر تھانہ سٹی گوجرہ کو مطلع کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی۔