ملازمہ گھر سے نقدی، زیورات ،قیمتی سامان لے اڑی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ نے گھر سے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے اکبر چوک میں ماجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکے گھر پر کام کرنے والی گھریلو ملازمہ اپنے ساتھ نامعلوم خاتون کو صفائی کرنے کے بہانے لے آئی اور اس دوران گھر کی الماریوں سے نقدی، زیورات، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کے بعد فرار ہوگئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی۔