جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تھانہ صدر کے علاقہ میں احمد نگر رہائشی وسیم نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 16 سالہ ہمشیرہ کو ملزم نے گھر سے اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ صدر کے ہی علاقے چک نمبر 225 کی رہائشی شادی شدہ (ک)نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس دوران وہ موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی۔