واسا ٹیموں کو سائیڈ ڈرینز کور کرنے کے اہداف تفویض
ایم ڈی واسا کاجڑانوالہ روڈ و دیگر مقامات کادورہ ، ڈرینز کورکرنے کا جائزہ لیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پرڈویژنل انتظامیہ فیصل آبادکی زیرنگرانی واسا فیصل آبادشاہرات پران کورڈ سائیڈ واکس ڈرینز کو کور کرانے کیلئے ڈبل شفٹ میں متحرک ہے ۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے واسا کی ٹیموں کوجڑانوالہ روڈ،بلال روڈ،کچہری روڈ،اقبال سٹیڈیم،گھنٹہ گھر چوک،کوتوالی روڈ،جی سی یونیورسٹی،منٹگمری روڈ پران کورڈ روڈ سائیڈ ڈرینز کور کرنے کے اہداف تفویض کردیئے جس پرواسا کی ٹیمیں دن اور رات کے اوقات میں شاہراہوں پر متحرک ہیں۔
دریں اثنا ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے جڑانوالہ روڈ سمیت دیگر روڈز کا ہنگامی دورہ کیا اور سائیڈ واکس ڈرینز کو کورڈ کرنے کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹیموں کو کاموں میں تیزی لانے کی تاکید کی ۔ اور کہا کہ عوامی جانوں کا تحفظ ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ زون آفیسرز بھی فیلڈ میں متحرک ہوں اور ان کورڈ روڈسائیڈ ڈرینز پر سلیب رکھواکر تصویری ثبوت بھجوائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ اورکمشنر کے احکامات پریہ ٹاسک بلاتاخیر مکمل کرنا ہے جس میں معمولی سی بھی غفلت یا عدم توجہ کی گنجائش نہیں۔