ٹریفک اہلکار کا بیگ چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک اہلکار کا بیگ چوری کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔
ٹریفک اہلکار عاطف نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اس کا بیگ چوری کرلیا، جس میں موبائل اور وائرلیس کا چارجر، پاور بینک، نقدی اور دیگر سامان موجود تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔