ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے کئے گئے

 ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے کئے گئے

نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع سے متعلق اہم فیصلے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، عطائیت کے خاتمہ، غیر قانونی پٹرول پمپ و ایل پی جی گیس ری فلنگ، امن و امان اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاک آرمی کے کرنل عدیل نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن، ماحولیات، ٹرانسپورٹ، سول ڈیفنس، پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے گداگروں کیخلاف کارروائیوں کی رفتار مزید بڑھانے کی ہدایت کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں