چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ،تمام محکموں کے سربراہان کی شرکت
بیوٹیفکیشن کے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ، کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوامی بہبود پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پروفارمنس انڈیکیٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کے لیے ہر افسر کمربستہ رہے ۔ انہوں نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور ان کی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ روڈز کی مرمت و بحالی کے کاموں میں شفافیت ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن کے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گرین ایریاز میں پلانٹیشن، سرکاری دفاتر میں اعلیٰ نظم و نسق قائم کرنے ، اور پارکس و پلے گراؤنڈز کی بحالی کے لیے متعلقہ افسران کو ٹاسک تفویض کیے ۔