پولیس لائن میں جنرل پریڈ، نظم و ضبط بہتر بنانے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے سینئر پولیس افسر، پولیس جوانوں، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔جنرل پریڈ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹرن آؤٹ کو مزید بہتر بنائیں اور فرائض منصبی دیانت داری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں تاکہ عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے ۔