گاڑی کی اصل فائل خوردبرد کر نیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کی اصل فائل خوردبرد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے بابر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی خریدی گئی گاڑی کی اصل فائل اپنے پاس رکھ لی اور فائل اسے دینے کہ عوض بھاری مالیت کی رقم کا تقاضا کیا جانے لگا۔ جس پر پولیس نے فائل ہضم کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔