پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ کا د ورہ فیصل آ باد
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔
واسا ہیڈ آفس پہنچنے پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ان کا استقبال کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے داؤد نگر کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے داؤد چوک ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مشینری کے آپریشنل ہونے کا جائزہ لیا اور واسا انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر واسا نے بیرسٹر سلطان باجوہ کو ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ترقیاتی سکیمیں جون 2027 تک مکمل کر لی جائیں گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت مین فورس لائن بچھانے کے ساتھ ساتھ پمپنگ مشینری کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، جس کی موجودہ گنجائش 28 کیوسک ہے جو اپ گریڈیشن کے بعد 40 کیوسک تک بڑھا دی جائے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے داؤد چوک ڈسپوزل سٹیشن کے جنریٹر کو بھی چلا کر چیک کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے آگاہ کیا کہ ڈسپوزل سٹیشن پر بجلی کا ڈبل فیڈر موجود ہے اور بجلی کی بندش کی صورت میں متبادل انتظامات مکمل ہیں۔