سابقہ رنجش پر مسلح حملہ، گھر میں فائرنگ

 سابقہ رنجش پر مسلح  حملہ، گھر میں فائرنگ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے شہری کے گھر پر سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر دی۔

 تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں محمود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی، گھر کے بیرونی دروازے اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا، تاہم اہلخانہ محفوظ رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں