چناب نگر : گوشت اور پھل سبزی کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں
چناب نگر (نامہ نگار) رمضان المبارک کی شروعات کے ساتھ ہی چناب نگر اور گردونواح میں گوشت، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئیں۔
برائلر مرغی کا گوشت 450 روپے کی بجائے 650 سے 700 روپے میں فروخت ہونے لگا، جبکہ بڑا گوشت 1200 سے 1400 روپے میں دستیاب ہے ۔ شہریوں کے لیے بکرے کا گوشت عام کھانا بننا مشکل ہو گیا ہے ۔ پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی چند روز میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو کمائی کا ذریعہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔