ماہِ رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

 ماہِ رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

کراچی(این این آئی)کے الیکٹرک نے ماہِ رمضان کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیاہے۔

شہرقائدکے علاقے ملت ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، جمعہ گوٹھ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 6 گھنٹوں سے بڑھا کر 9 گھنٹے کردیا گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سحری اور افطار کے اوقات میں بھی بجلی کی طویل بندش سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ  مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور غیر اعلانیہ بندشوں کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں