شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،آئی جی
تھانہ شالیمار کا دورہ، عوامی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز تھانہ شالیمار کا دورہ کیا۔ آئی جی نے تھانے میں عوامی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں SIPSپروٹوکول کے تحت شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں موجود تمام تھانہ جات عوام کی سہولت اور فوری مدد کیلئے ہیں، تھانوں میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں۔ تھانے میں جاری ترقیاتی کام کو بہترین معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو تھانہ جات میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ بعدازاں آئی جی نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں افسران وجوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ انہوں نے افطار کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔