سولجر بازار میں گیس دھماکہ،عمارت کے مالک کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ

سولجر بازار میں گیس دھماکہ،عمارت کے مالک کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سولجر بازار میں گیس دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمارت کے مالک محمد ارشاد کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم محمد ارشاد کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے عمارت میں غیر قانونی گیس لائن نصب کی تھی جس کے باعث دھماکہ ہوا اور عمارت زمین بوس ہوگئی۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں