اسلام آباد راولپنڈی:مہنگائی کیخلاف کریک ڈائون،137گراں فروش گرفتار،82دکانیں سیل

اسلام آباد راولپنڈی:مہنگائی کیخلاف کریک ڈائون،137گراں فروش گرفتار،82دکانیں سیل

اسلام آباد میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کی گئی مختلف کارروائیوں میں 97ہزار جرمانے بھی کئے گئےراولپنڈی میں 762مقامات پر چیکنگ،1,215,503روپے کے جرمانے، عوام کو ہر صورت ریلیف دینگے، کمشنر

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد میں بڑی کارروائی، 137گراں فروش گرفتار، 82دکانیں سیل، لاکھوں کے جرمانے کئے گئے۔ اسلام آباد میں 40گراں فروش گرفتار کئے گئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کی گئی مختلف کارروائیوں میں 97ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، زائد قیمت وصول کرنے اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 9دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ادھر راولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں میں 6532مقامات میں سے 762مقامات پر چیکنگ کی گئی، مجموعی طور پر 1,215,503روپے کا جرمانہ، 4مقدمات درج، 97افراد گرفتار اور 73عمارتیں سیل کی گئیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں