ٹوبہ : ڈی سی کا رمضان نگہبان بازار کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

 ٹوبہ : ڈی سی کا رمضان نگہبان بازار کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

زائد نرخ وصول کرنیوالوں کیخلاف فوری اور کارروائی کی جائے :عمر عباس میلہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے رمضان نگہبان بازار کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خریداروں سے سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ہدایت کی کہ مقررہ سرکاری نرخوں کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے ، زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان نگہبان بازار سے ہر طبقہ، خصوصاً غریب اور مزدور مستفید ہو رہا ہے ، اور اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی برقرار رکھی جائے ۔ بازار میں فعال شکایت سیل اور بہتر صفائی، سیکیورٹی اور پارکنگ انتظامات کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ عوام کو رمضان کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں