تتلے عالی:پو لیس پر فائرنگ ، 3 منشیات فروش گرفتار
تتلے عالی(نامہ نگار )پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
تتلے عالی پولیس کے جوان مرالی والہ کے قریب شیخوپورہ روڈ پر گشت کر رہے تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ آصف عرف سندھی ساتھیوں کے ہمراہ جوگیاں والا قبرستان میں منشیات فروخت کر رہا ہے ، اسی اطلاع پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دی گئی،ریڈنگ پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ،تعاقب کے بعد پولیس نے مبشر،ابوبکر،ابو سفیان سکنہ بلال کالونی مرالی والہ کو قابو کرلیا دیگر ساتھی فرار ہو گئے ،پولیس نے ناجائزاسلحہ30بور پسٹل برآمد کرکے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔