ڈپٹی کمشنر کا نوشہرہ ورکاں ہسپتال ، سہولت بازار کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا
انہوں نے ریڑھی بازار اور سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا اور صارفین سے ملاقات کر کے قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال، تحصیل آفس میں قائم افطار دسترخوان، میونسپل کمیٹی میں قائم رمضان نگہبان کارڈ سنٹر اور کڑیال روڈ پر زیر تعمیر ماڈل بازار منصوبے کا بھی معائنہ کیا انہوں نے اربن یونٹ کنٹریکٹر اور ضلع کونسل حکام کو منصوبہ بروقت مکمل کرنے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے مختلف سٹالز پر نرخ نامے ، اشیا کے معیار اور سٹاک پوزیشن چیک کی اور متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ قیمتوں پر کڑی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیا ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔