آٹھویں کے سالانہ بورڈ امتحانات 9 مارچ سے شروع
لاہور(خبرنگار )لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق 9مارچ کو پہلا پرچہ ریاضی کا لیا جائے گا۔
10مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش جبکہ 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، پیکٹا صرف 4 مضامین کا امتحان لے گا، باقی پیپرز سکول لے گا۔تمام طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں ، امتحانی مراکز میں موبائل فون، سمارٹ واچ اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔