کمشنر گورنمنٹ ایم سی بوائز ھائی سکول سرگودھا امتحانی سنٹر کا دورہ

کمشنر گورنمنٹ ایم سی بوائز ھائی  سکول سرگودھا امتحانی سنٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے تحت جاری میٹرک کے امتحانات کے گورنمنٹ ایم سی بوائز ھائی سکول سرگودھا امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور سنٹر پر فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی انتظامات اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں