تجاوزات وناقص صفائی نے ستھرا پنجاب کا خواب متاثر

تجاوزات وناقص صفائی نے ستھرا پنجاب کا خواب متاثر

ریلوے لائن قبرستان سے ٹھٹھہ کھوکھراں پھاٹک تک مویشیوں کے باڑے

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا‘نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’’ستھرا پنجاب‘‘ویژن کے باوجود شہر میں ریلوے لائن قبرستان سے ٹھٹھہ کھوکھراں پھاٹک تک سرکاری اراضی پر قائم مویشیوں کے باڑوں اور تجاوزات نے شہریوں کی زندگی مشکل کر دی ہے ۔گندگی کے ڈھیروں، تعفن اور ناقص نکاسی آب نے نہ صرف عام شہری بلکہ تعلیمی اداروں کے طلبہ اور نمازیوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کی ہیں، جبکہ سڑک کنارے قائم تندوروں کے قریب گوبر کے ڈھیروں نے عوامی صحت کو سنگین خطرات میں ڈال دیا ہے ۔مقامی واسا عملے کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے بغیر نالوں کی صفائی دیرپا ثابت نہیں ہو رہی، اور پیرا فورس کے اہلکار روزانہ ان مقامات سے گزرنے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس سے محکمے کی کارکردگی اور بااثر مافیا کے سامنے بے بسی پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے ۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف مرکزی شاہراہوں کی سجاوٹ کے بجائے گلی محلوں کی حالتِ زار پر بھی توجہ دی جائے اور غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں