بارش کا سلسلہ دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا

بارش کا سلسلہ دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا

بارش کا سلسلہ دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہاہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ ساتھ ہواؤں سے موسم خوش گوار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شروع ہونیوالی بارش کا سلسلہ دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا،کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ ساتھ دن بھر چلنے والی ہواؤں کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا،بارش کے باعث آمد ورفت کا نظام متاثرہو ا، اس کے ساتھ ساتھ شاہراؤں پر پھسلن کے باعث حادثات کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکا ن بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں